کے ٹی ایچ کی خاتون آپریٹرکے اکائونٹ میں ایک کروڑسے زائد رقم کی منتقلی کاانکشاف

ہسپتال اکائونٹ سے تکنیکی غلطی کی وجہ سے رقم خاتون کے اکائونٹ میں منتقل ہوئی ہے ،انکوائری کررہے ہیں،ڈائریکٹرفنانس

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:59

پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں خاتون ملازمہ کے اکاونٹ میں کروڑوں کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے ، شبانہ کوثر نامی کمپیوٹر آپریٹر کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے پائے گئے تاہم اسپتال ڈائریکٹر فنانس نے غبن کو کمپیوٹر کی غلطی قرار دیا ہے خاتون شبانہ کوثر کے مطابق انہیں رقم کی منتقلی کاکوئی علم نہیں جبکہ ڈائریکٹرفنانس گلزار خان نے بتایاکہ ہسپتال اکائونٹ سے تکنیکی غلطی کی وجہ سے رقم خاتون کے اکائونٹ میں منتقل ہوئی ہے معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے اب تک خاتون کے اکاؤنٹ سے 1کروڑ 6 لاکھ ریکور کئے ہیں ہسپتال کی جانب سے اس ضمن میں ایف آئی اے کومطلع کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی خاتون کمپیوٹر آپریٹر کے اکاؤنٹ میں رقم کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی شفاف ڈیپارٹمنٹل انکوائری کاحکم دیاہے اورمتعلقہ حکام کو تحقیقات میں ایف آئی اے کے ساتھ پورا تعاون کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں