ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا پبلک ٹرانسپورٹ سے غیر اخلاقی لکھائی مٹانے،اضافی جنگلے ہٹانے اور بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے پبلک ٹرانسپورٹ سے اضافی جنگلے ہٹانے اورغیراخلاقی لکھائی مٹانے کے علاوہ بغیرپرمٹ گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کردی ہے اوراب تک درجنوں گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ارکان اورٹریفک اہلکاروںکے ہمراہ مختلف روٹس پر چلنے والی سوزوکیوں، رکشوں اوردیگر پبلک ٹرانسپورٹ سے اضافی جنگلے ہٹانے، غیر اخلاقی لکھائی مٹانے اوربغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں کی مہم تیز کردی اور مین بنوں روٹ اور پشاور چوک میںگاڑیوں سے مذکورہ مواد ہٹانے کے ساتھ ساتھ بغیرروٹ پرمٹ گاڑیوں کوجرمانہ بھی کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے مہم کے دوران ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی گاڑیوں سے اضافی جنگلے ہٹانے سمیت شیشوں سے غیراخلاقی لکھائی بھی مٹائیںکیونکہ یہ اکثر حادثات کی سبب بنتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ کارروائی بلاتعطل جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں