ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا شکردرہ میں پی سی سی کاموں کے معیار پرعدم اطمینان کااظہار

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء)ڈپٹی کمشنرکوہاٹ خالدالیاس کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر لاچی سمیع الرحمن نے شکردرہ کے رورل ایریاز میںمالی سال 2016-17 میں ٹی ایم اے کے تحت مکمل کیے گئے پی سی سی کاموں کا فزیکل معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کام کے معیار پرعدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیاگیا کام معیار کے مطابق نہیں اورزیادہ تر مقامات پرکریکس اوردراڑیں پڑچکی ہیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرکوہاٹ کو اپنی رپورٹ پیش کردی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تحصیل لاچی میں کیے گئے تمام ترقیاتی کاموں کا فزیکل معائنہ کیاجائے گااور اگرکہیں بھی ان کو اس طرح بھی خامیاں نظرآئیں تو وہ متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں گے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں