پشاور ہائی کورٹ نے ایٹا ٹسٹ میں چیکنگ کرنے والے انگلش کے پروفیسروں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے دی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے ایٹا ٹسٹ میں چیکنگ کرنے والے انگلش کے پروفیسروں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایٹا کو پشاور یونیورسٹی کے پروفیسروں سے پیپر چیک کرنے کی ہدایت کردی پشاور ہائی کورٹ میں ایٹا میڈیکل انٹری ٹسٹ چیکنگ میں بے ضابگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،پیپر چیک کرنے والے پروفیسر،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا،چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے میڈیکل انٹری ٹسٹ میرٹ لسٹ جاری کرنے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پیپر چیک کرنے والے پروفیسروں کی کاردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ،عدالت کا کہنا تھا کہ پیپرجامعہ پشاور کے پرفیسروں سے چیک کروائے جائیں ،عدالت کا ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار میں کہنا تھا کہ گورنر ،وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کیا کررہے ہیں عدالت نے چیف سیکرٹری کو ٹسٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں