تحصیل رجڑ صوابی میں عنقریب نادرا آفس قائم کیا جائیگا

علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔شہرام تراکئی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی شہرام تراکئی نے کہا ہے کہ تحصیل رجڑ ضلع صوابی کے تمام ترعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ رجڑ میں عوام کی سہولت کیلئے عنقریب نادرا آفس قائم کیا جائیگا جسے علاقے کے لوگوں کو نادرا سے متعلق تمام تر خدمات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گے اور انہیں اس مقصد کیلئے دیگر علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز تحصیل رجڑ کے معززین کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا جس نے پاکستان تحریک انصاف تحصیل رجڑ کے صدر آصف اقبال کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے علاقے میں نادرا آفس کے قیام پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

شہرام تراکئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنایا جائے۔ اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت بلدیاتی نظام میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے ۔ ان اصلاحات کے نتیجے میں نچلی سطح پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنایاجائیگا اور لوگوں کے مسئلے و مسائل مقامی سطح پر حل کئے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں