ڈائریکٹر جنرل اطلاعات اور تعلقات عامہ پشاور کے تین افسران کی تا حکم ثانی تعیناتی وتبادلے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:54

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات اور تعلقات عامہ پشاور کے تین افسران کی تا حکم ثانی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفرامیشن نور الہادی (BS-18) کو ڈائریکٹریٹ جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن سید عامر حسین (BS-17) کو اولذکر کی جگہ بحیثیت پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے اسی طرح سٹیشن منیجر پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.6 MHz مردان شمس الحق (BS-17) کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ ہیڈکوارٹر آفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثناء ریجنل انفارمیشن افس مردان کے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات امجد علی شاہ (BS-18) کو سٹیشن منیجر پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.6 MHzمردان کی پوسٹ کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں