پشاور،بڈھ بیڑکے رہا ئشی کا تھا نہ انقلا ب کے ایس ایچ او کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) بڈھ بیڑکے رہا ئشی حبیب خا ن نے اپنے اہل خانہ کے ہمرا ہ تھا نہ انقلا ب کے ایس ایچ او کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیا اس دورا ن اُنہوں نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرزاُٹھا رکھے تھے جن پر اُن کے حق اور پو لیس کے خلا ف نعرے درج تھے حبیب خان کاکہنا تھا کہ گزشتہ روز میرے بھتیجے دین محمد،نور محمد،یا ر محمد اور عرفا ن سکول سے واپس گھر آرہے تھے کہ راستہ میں سہیل ،حمزہ اور وقار نے میرے بھتیجے نو ر محمد کو اغواء کر نے کی کو شش کی اور مزا حمت کر نے پر اُنہوں نے چا کوں سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا جس کے خلا ف جب تھا نہ انقلا ب میں ایف آئی آر درج کر وانے گئے تو ملزما ن کی سیا سی اثر ورسوغ کی وجہ سے مذکو رہ تھا نہ کے ایس ایچ او نے ہما ری با ت سننے سے انکا ر کر دیا اور اُلٹا ہمیں ہی ڈرا دھمکا کے تھا نہ سے نکا ل دیا جو کہ ہما رے ساتھ سرا سر نا انصا فی ہے انہوں نے کہاکہ تبدیلی کی دعویدار پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت مثا لی پو لیس کے بلند و با نگ دعوے کرکے تھکتے نہیں لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ہے اُنہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور آئی جی پو لیس سے اپیل کی ہے کہ مذکو رہ تھا نہ کے ایس ایچ او کے خلا ف نوٹس لیکرقا نو نی کا رروا ئی کی جا ئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں