ایبٹ آباد ، نیشنل ہا ئی وے اتھا ر ٹی کے نا ر دن ریجن آ فس کی نو گا ڑیا ںکھلی نیلا می کے ذر یعے فر و خت ، نیلا می سے ایک کروڑ 13لا کھ 70ہزا ر روپے حا صل ہو ئے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء)سر کا ری محکمو ں میں سا د گی اور بے جا اخرا جا ت میں بچت سے متعلق وزیر اعظم عمرا ن خا ن کے ویژن اور احکا ما ت پر عمل در آ مد کر تے ہو ئے نیشنل ہا ئی وے اتھا ر ٹی کے نا ر دن ریجن آ فس کی نو گا ڑیا ں بھی کھلی نیلا می کے ذر یعے جمعہ کے روز ایبٹ آ با د میں فر و خت کر دی گئیں ۔ان گا ڑ یو ں کی نیلا می سے این ایچ اے کو ایک کروڑ 13لا کھ 70ہزا ر روپے حا صل ہو ئے اور ان میں تین لگژری گا ڑیا ں بھی شا مل تھیں ۔

تفصیلا ت کے مطا بق این ایچ اے کی نو گا ڑیا ں جنر ل مینجر نا ر دن ریجن ایبٹ آ با د کے دفتر میں نیلا می کے لئے پیش کی گئیں ۔نیلا می کے عمل کی نگرا نی این ایچ اے کی چا ر رکنی کمیٹی نے کی جن میں جنر ل مینجر نار دن ریجن جہا نگیر خان ، ڈا ئر یکڑ این ایچ اے ہیڈ کو ا ٹرزاسلا م آ با د شکیل احمد ، ڈپٹی ڈا ئر یکٹر نسیم جا و ید اور اکا ئو نٹس آ فیسر شا مل تھے جبکہ میڈیا کے نما ئند ے بھی اس مو قع پر مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

نیلا م کی گئی گا ڑ یو ں میں ٹیو ٹا پر ا ڈو (2006)،مسٹو بشی پیجا روجیپ (1995)،سو زکی کلٹس (2005)،ٹیو ٹا ڈبل کیبن (2005)،ٹیو ٹا پرا ڈو 2008))،ٹیو ٹا ٹا ئیگر (2005)،ٹیو ٹا ویگو(2005)،سو ز کی کلٹس (2006)اور سو زکی پو ٹھو ہا ر جیپ (2007)شا مل تھیں۔ان گا ڑ یو ں کی کم از کم قیمت 90لا کھ58ہزا ر 848رو پے مقر ر کی گئی تھی جبکہ اوپن آ کشن میں اتھا ر ٹی کو ایک کرو ڑ 13لا کھ 70ہزار روپے حا صل ہو ئے جو کم سے کم مقرر ہ قیمت سے 26فیصد زیا دہ رقم ہے۔

جنر ل مینجر نا ر دن ایر یاز جہا نگیر خا ن نے بتا یا کہ وفا قی وزیر موا صلا ت کی ہدا یت پر ملک بھر میں این ایچ اے کی کل 219گا ڑیا ں نیلا م کی جا ئیں گی جن میں سے اب تک ہیڈکوا رٹرزآ فس کی 62،پشا ور کی 15اور ایبٹ آ با د کی نو گا ڑیو ں کی نیلا می مکمل ہو چکی ہے جبکہ دیگر علا قا ئی دفا تر کی گا ڑیو ں کی نیلا می بھی آ ئند چند روز میں مکمل کر لی جا ئے گی۔انہو ں نے گا ڑ یو ں کی شفا ف نیلا می پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ میڈ یا کے نما ئند وں کو اسی مقصد کے لئے نیلا می میں شر کت کی دعو ت دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں