خاتون وکیل کی سوشل میڈیاپربدنامی کرنیوالاناکام عاشق پولیس اہلکار نکلا

ملزم توصیف اللہ نے خاتون کی جعلی فیس بک اکائونٹ بناکرتصاویریں شیئرکیں، ایف آئی اے نے گرفتارکرلیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) خاتون وکیل کی جعلی فیس بک اکائونٹ بناکر اسکی معاشرے میں بدنامی کرنیوالا ناکام عاشق پولیس اہلکار نکلا ،ایف آئی اے سائبرکرائمزسرکل نے چھاپہ مار کر ملزم توصیف اللہ کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوخاتون وکیل مسماة ناہیدبی بی نے شکایت کی کہ وہ اس کے نام سے کسی نے جعلی فیس بک اکائونٹ بنارکھاہے جس کے ذریعے اس کی تصاویرشیئرکی جاری ہیں ایف آئی اے سائبرکرائم نے اس شکایت پر انکوائری شروع کی۔

تفتیش کے دوران معلوم ہواکہ ملزم توصیف اللہ ولد عماداللہ ساکن بڈھ بیر پشاور اس گھنائونے جرم میں ملوث ہے جس پر ایف آئی اے ٹیم نے صوابی انڈسٹریل اسٹیٹ پر چھاپہ مار کر ملزم کوگرفتارکرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزم پولیس اہلکار ہے اوروہ خاتون وکیل سے محبت کرتاہے ملزم نے پشاورہائیکورٹ کاانٹرنیٹ استعمال کرکے جعلی فیس بک اکائونٹ بنایاتھاملزم پولیس اہلکارہے جس کی کچھ عرصے پہلے تعیناتی پشاورہائیکورٹ میں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں