اسسٹنٹ کمشنر لاچی کی خسرہ سے بچاؤ کی آوٹ ریچ ٹیموں کی مانیٹرنگ

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لاچی سمیع الرحمان نے مختلف علاقوں میں خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے والی ٹیموں اور فکسڈ سنٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پروہ والدین اور صحت عملے سے ملے اور ریکارڈ بھی چیک کیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کے خسرہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر یہی جذبہ قائم رہا تو انشاء اللہ ہماراملک بہت جلد پولیواورخسرہ جیسے خطرناک امراض سے پا ک ہوجائے گا اور صحت مند نسل پروان چڑھے گی۔

سمیع الرحمان نے ٹیموں کے انچارجزکو ہدایت کی کہ وہ اپنے مقررہ علاقوں میں 9 ماہ تا 5 سال کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ تحصیل کے دور افتادہ علاقوں میں بھی جا کر آؤٹ ریچ ٹیموںکا معائنہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں