پشاور میں منعقدہ آل پاکستان ٹی ٹونٹی لیگ وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے تیاریاں مکمل،مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پشاور میں 29اکتوبر سے شروع ہونیوالی آل پاکستان ٹی ٹونٹی لیگ وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے تیاریاں مکمل،مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی۔صدف خان چیف ایگزیکٹیو،رحمت گل آفریدی ایم ٖڈی اور مسعو دآفریدی ڈائریکٹر ٹیکنیکل مقررکردیاگیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روزپشاور سپورٹس کمپلیکس میں پہلے آل پاکستان ٹی ٹونٹی لیگ وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دینے کیلئے ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جسمیں افتتاح اور اختتامی تقریب کے دوران ثقافتی ودیگر پروگرام سے متعلق ریہر سل بھی کیاگیا۔

لیگ کی چیف ایگزیکٹیوآفیسر صدف خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف ملک بھر سے آنے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں و انکے آفیشلز،میچز کے انعقاد اور سٹیڈیم میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر دیگر کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی،جسکے مطابق ذیشان عزیزکوارگنائزنگ کمیٹی کے انچارج مقرررکردیا،جبکہ یاسر خان کو پروٹوکول کمیٹی کے انچارج،مس سفینہ ٹیم زسپروائزر ہوںگی ۔ڈاکٹر شمائلہ فزیوتھراپیسٹ ،غنی الرحمن اور اعجازاحمد کو میڈیامنیجرزتعینات کردیاگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں