وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آج سوات میں دو اہم تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونگے

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان آج پیر 22اکتوبر کو سوات میں دو اہم تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونگے پہلی تقریب کانجو ائیرپورٹ پر ہوگی جس میں سوات کے تمام اندرونی سیکورٹی معاملات پاک فوج سے سول انتظامیہ کو منتقل ہونگے اور اس میں کور کمانڈر پشاور اور آئی جی پی بھی موجود ہونگے جبکہ دوسری تقریب گراسی گرائونڈ سیدوشریف میں ہوگی جس میں وہ وزیراعظم کے اعلان کردہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کی رجسٹریشن کا باضابطہ افتتاح کرینگے واضح رہے کہ بے گھر لوگوں کیلئے شروع کردہ 50لاکھ گھروں کے اس عظیم الشان رہائشی منصوبے کے ابتدائی مرحلے کیلئے منتخب سات اضلاع میں سوات خیبرپختونخوا کا واحد خوش نصیب ضلع ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں