پشاور،مہمند چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکا اجلاس

چائنہ کیساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ ،ویزوںکے حصول کو آسان بنانے کیلئے ہمسایہ ملک کے سفیر سے ملاقات کرکے چیمبرکو رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) مہمند چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزنے چائنہ کیساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ ،ویزوںکے حصول کو آسان بنانے کیلئے چائنیز ایمبسیڈر،کمرشل اتاشی سے ملاقات کرکے مہمندچیمبرکو رجسٹرڈ کرانے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرکے دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی اضلاع کیلئے ریلیف پیکیج حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے،گزشتہ روزجی ٹی روڈ نشترآباد میں واقع مہمندچیمبرکااجلاس صدر شاکرین خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، سینئرنائب صدر حاجی غلام نبی خان ،نائب صدر نورہادگل،ایگزیکٹیوممبرعرفان شینواری،سجاد علی،محمدشعیب سمیت دیگرنے شرکت کی،بجلی ،گیس ، سی این جی اورڈالرکی قیمتوںمیں اضافہ پرتشویش کااظہارکیاگیا، صنعتکاروںکودرپیش مسائل کے حل کیلئے فاٹا اور پاٹا کے تمام چیمبرزکامشترکہ اجلاس طلب کرنیکافیصلہ گیا،سینئرنائب صدر غلام نبی خان نے چائینہ کیساتھ تجارت کے فروغ،ویزوں کے حصول میں آسانی کیلئے چائنیزسفیراوراکمرشل اتاشی سے ملاقات کرکے مہمندچیمبرکورجسٹرڈ کرانے اور سی پیک کے پیش نظر جائنٹ ایڈونچرکے ذریعہ چائنیززبان اورتعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات پر زوردیا،اجلاس میں طے پایاکہ چیمبرکے مہینے میں دو اجلاس منعقد ہونگے،جن میں آئندہ کا لائحہ عمل اور گزشتہ اجلاس میں طے معاملات سے کابینہ کو آگاہ کیاجائیگا،اجلاس میں طے پایاکہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقاات کرکے انہیں آگاہ کیاجائے کہ فاٹا اورپاٹا کے صنعتکاردہشت گردی اور آپریشنزمیں بری طرح متاثرہوئے ہیں، قبائلی اضلاع کے خیبرپختونخواضم ہونے کے باعث فاٹا اورپاٹا کے صنعتکاروںکوریلیف فراہم کیاجائے،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں