صلاح الدین کی کامیابی موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں پر عوام کا عدم اعتماد ہے، اسفندیار ولی خان

وقت کا تقاضا ہے الیکشن کا نظام تبدیل کیا جائے اور حقیقی عوامی نمائندگی کا احترام کیا جانا چاہئے، میاں افتخار حسین

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے پی کی71کے ضمنی الیکشن میں اے این پی اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار صلاح الدین خان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صلاح الدین کی کامیابی در حقیقت موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے دو ماہ میں ہی فلاپ ہو چکی ہے اور عوام نے ضمنی الیکشن میں ان پر عدم اعتماد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نام نہاد تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدواروں کی کامیابی عمرانی حکومت پر عدم اعتماد ہے ،انہوں نے متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے این پی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدواروں کی کامیابی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات شفاف اور منصفانہ نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

میاں افتخار حسین نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے الیکشن کا نظام تبدیل کیا جائے اور حقیقی عوامی نمائندگی کا احترام کیا جانا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ سوائے ایک پارٹی کے تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ 25جولائی کو تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی اور اس کے نتیجے میں عمران کو22کروڑ عوام پر زبردستی مسلط کرکے ملک کو تباہی سے دوچار کر دیا گیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں