مبر تا فضا گٹ بائی پاس روڈ کے درمیان شاہراہ کے ادھورے حصے پر 24 گھنٹوں کے اندر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا جائے،فضل حکیم خان

پیر 22 اکتوبر 2018 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے محکمہ مواصلات وتعمیرات کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ قمبر تا فضا گٹ بائی پاس روڈ کے درمیان شاہراہ کے ادھورے حصے پر 24 گھنٹوں کے اندر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو مزید تکلیف کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو اور ایکسئن ہائی ویز کو اپنے دفتر طلب کرکے ان پر واضح کیا کہ اس اہم شاہراہ کے تعمیراتی کام میں تاخیر کی وجہ سے اہل سوات کے علاوہ سیاحوں کوبھی آمدورفت میں شدید مشکلات اور تکالیف کا سامنا ہے اور تعمیراتی میٹریل اور دوسری رکاوٹوںکی وجہ سے یہاں ہر وقت ٹریفک کا اژدھام رہتا ہے حتیٰ کہ یہاں سے ایمرجنسی میں مریضوں اور ایمبولینس کا گزرنا بھی محال ہوگیا ہے فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ اس سنگین معاملے پر مزید تاخیر کی صورت میں وہ وزیراعلیٰ اور محکمے کے اعلیٰ حکام سے شکایت اور تاخیر کے ذمہ دار افسران کی سرزنش کرانے میں حق بجانب ہونگے انہوں نے کہا کہ بائی پاس روڈ پر مینگورہ شہرمیں ٹریفک کافی حد تک کم ہوچکی ہے لیکن سیاحوں اور مقامی شہریوں کو سیا حتی علاقوں میں آمدورفت میں ادھورے چھوڑے حصے سے تکالیف کا سامنا ہے اسلئے مزید تاخیر کی گنجائش نہیں محکمہ مواصلات کے دونوں اعلیٰ حکام نے بائی پاس روڈ پر کام میں تاخیر پر معذرت کرتے ہوئے اگلے 24 گھنٹوںمیں تعمیراتی کام شروع کرنے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں