بچوں کو متعدی امراض سے بچائو کے ٹیکے لگوانا اور قطرے پلوانا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے،شاہ رخ

پیر 22 اکتوبر 2018 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء)بچوں کو متعدی امراض سے بچائو کے ٹیکے لگوانا اور قطرے پلوانا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کیونکہ صحت مند بچوں پر ہمارے مستقبل کا دارو مدار ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ٹانک شاہ رخ علی خان نے 15اکتوبر سے جاری انسداد خسرہ مہم کے آٹھویں روز کی پراگرس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے افسروں اور غیر سرکاری امدادی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلا س کے دوران ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ ہفتے کے دوران ہونیوالی پیش رفت اور بعض مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم کے دوران ہونیوالی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید تیزی اور بہتری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانا تمام والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کی بھی ذمہ داری ہے کیونکہ خدا نخواستہ اگر ان بیماریوں کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو یہ وبائی صورت اختیار کر کے پورے علاقے کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں