خیبرپختونخواپولیس میں 9افسران کے تبادلے وتعیناتیوں کے احکامات

پیر 22 اکتوبر 2018 23:51

پشاور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) مجازحکام نے خیبرپختونخواپولیس میں 9افسران کے تبادلے وتعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے،اعلامیہ کے مطابق آرپی اوبنوں محمد کریم خان ڈی آئی جی سپیشل برانچ ،عبداللہ خان ریجنل پولیس آفیسر بنوں،ایس ایس پی آپریشن سنٹرل زون سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا ساجد خان ڈی پی او مردان ،ڈی پی اومردان واحد محمود ڈی پی او کوہاٹ اورڈی پی اونوشہرہ زاہد اللہ ڈی پی او ہری پور تعینات کردئیے گئے ہیں،اسی طرح ڈی پی اوہری پورکیپٹن(ر)منصورامان ڈی پی اونوشہرہ،ڈی پی اوکوہاٹ سہیل خالد ایس ایس پی آپریشن سنٹرل زون سی ٹی ڈی، اے آئی جی ٹریننگ زیب اللہ خان ڈی پی او مانسہرہ اورڈی پی اومانسہرہ عبد الرشید کو ایس پی سپیشل برانچ خیبرپختونخوا تعینات کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں