سوات کی خواتین اور بالخصوص طالبات کے ٹیلنٹ میںکوئی کمی نہیں، کمشنر ملاکنڈ

منگل 23 اکتوبر 2018 18:24

پشاور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ سوات کی خواتین اور بالخصوص طالبات کے ٹیلنٹ میںکوئی کمی نہیں‘یہاں کی خواتین نے زندگی کے مختلف شعبوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت کا لوہا منوایاہے تاہم انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے مناسب ماحول اور پلیٹ فارم کی ضرورت ہے اس لئے ہم خواتین کی تعلیم وتربیت کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے منگل کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 سیدو شریف میں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈی ای او سوات ثمینہ غنی اورپرنسپل فضیلت اکبر نے بھی خطاب کیا اور طالبات کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اس موقع پر طالبات نے شاندار انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اورمختلف پروگرام پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا جبکہ ڈی ای او ثمینہ غنی نے سپورٹس گالا کے حوالے سے مختلف امور سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو آگاہ کیا تقریب میں ضلع بھر سے گرلز سکولوں کے سٹاف اور طالبات نے بھر پور شرکت کی کمشنر سید ظہیر الاسلام شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے ہماری خواتین ملک وقوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں تاہم اس سلسلے میں انہیں توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کی طالبات دہشت گردی کے خاتمے کے بعد انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہیں اس کے باوجود وہ ٹیلنٹ کے لحاظ سے دوسرے اضلاع سے پیچھے نہیں سالانہ کھیلوں کے مقابلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کمشنر سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہا خواتین پی ای ٹیز اور طالبات کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ خواتین میں کھیلوں کے فروغ سے قوت وبرداشت کا مظاہرہ ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے کھیلوں کا انعقاد پرامن ماحول میں ممکن ہے جسمانی کھیلوں کے ساتھ بزم ادب کے مقابلے بھی منعقد کرنا اہم پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ طالبات ہمارا مستقبل ہیں انکی تعلیم وتربیت اور تمام سرگرمیوں میں ہر ممکن حوصلہ افزائی کریں گے سوات تعلیمی میدان میں تاریخی اہمیت رکھتا ہے سوات کی طالبات نے جو پر فارمنس پیش کی ہے ان سے وہ بڑے متاثر ہوئے انہوں نے اس موقع پر سکول میں ضروری تعمیرو مرمت اور طالبات کی فلاح وبہبود کیلئے ایک لاکھ روپے عطیے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں