گلیا ت میں تر قیا تی سیکموں میں رخنہ ڈا لنے وا لوںکے خلا ف سخت کا روا ئی کی جا ئے گی، فیاض علی شاہ

منگل 23 اکتوبر 2018 18:36

پشاور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادفیا ض علی شا ہ نے نتھیا گلی میںمنگل کے روز منعقدہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مسا ئل کے جوا ب میںخبر دا ر کیا ہے کہ گلیا ت میں تجا وزات کے خلا ف آپریشن اور واٹر سپلا ئی و سڑکو ں سمیت عوا می مفا دکی تر قیا تی سیکموں میں رخنہ ڈا لنے وا لے افراد کے خلا ف کا ر سر کا ر میں مدا خلت کے جر م میں سخت قا نو نی کار روا ئی کی جا ئے گی اور ایسے افراد کو 3ایم پی او میں پا بند سلا سل بھی کیا جا سکتا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ تر قیا تی سکیمو ں میں تا خیر پر متعلقہ ٹھیکیدار کو بھی بلیک لسٹ کیا جا ئے گا۔ تا ہم انہو ں نے ہدا یت کر تے ہو ئے کہا کہ متعلقہ محکمے گلیا ت میں پندرہ روز کے بجا ئے روزانہ کی بنیا د پر پینے کے پا نی کی فرا ہمی یقینی بنا نے کے لئے خستہ حا ل وا ٹر سپلا ئی سکیمو ں کی بحا لی کے علا وہ دیگر پا ئیدار اقدا مات بھی کریں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے یقین دلا یا کہ گلیا ت کی مقا می آبا دی موسم سر ما میں سو ختنی لکڑی کی ضرو رت پو ری کر نے کے لئے انتظا میہ سے لکڑی کا ٹنے کی اجا زت حا صل کر سکتی ہے جبکہ گرین پا کستان منصو بے کی حکمت عملی میں ارزاں نر خو ں پر لکڑی کی دستیا بی کے اقدا ما ت بھی شا مل کر لئے گئے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ آئندہ بر ف با ری سیزن میں جی ڈی اے کے علا وہ محکمہ بلدیا ت کو بھی بر ف ہٹا نے پر ما مور کیا جا ئے گا جس کے لئے اضا فی فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں ۔کھلی کچہری میں حا ضرین نے گلیا ت میں سڑکو ں ،پا نی ،سو ختنی لکڑی ،صحت ،تعلیم ،بر فباری وغیرہ سے متعلق مسا ئل پیش کئے جن کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے موقع پرا حکا ما ت جا ری کئے جب کہ بعض مسا ئل کو متعلقہ محکمو ں کی مشا ورت اور تعاون سے حل کر نے کی یقین دہا نی کرائی۔

کھلی کچہری میں علا قے کے عوا م اور بلدیا تی نما ئندو ں کے علا وہ تحصیل نا ظم اسحا ق ذکر یا،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثما ن اشرف اور ہیلتھ ،ایجو کیشن،سی اینڈ ڈبلیو،پبلک ہیلتھ،زراعت ،امو ر حیوا نا ت ،ٹی ایم اے ، ریو نیو ،جی ڈی اے ،وا سا ،ریسکیو اور دیگر متعلقہ محکمو ں کے ضلعی و تحصیل سربراہو ں نے شر کت کی جنہو ں نے حا ضرین کی جا نب سے پیش کئے گئے مسا ئل اورشکا یا ت کے جوا بات بھی دئے ۔

ڈپٹی کمشنر فیا ض علی شا ہ نے ایک شکا یت کے جوا ب میں وا ضح کیا کہ نتھیا گلی سو ل ہسپتا ل سے ملحقہ ارا ضی محکمہ جیل خا نہ جا ت کی ملکیت ہے جس کی حد براری کرکے محکمہ کے حوا لے کر دی گئی ہے اس لئے اس اراضی کے استعما ل پر اعترا ضا ت بلا جو ا ز ہیں ۔تا ہم ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سو ل ہسپتا ل اوراس کی اراضی اپنی جگہ پر مو جود ہے اور اس پر مو جود نجی تجا وزات کو ہر صو رت ہٹا یا کر یہ ارا ضی ہسپتا ل کے حوا لے کی جا ئے گی اور اس کاروا ئی کی را ہ میں رکا وٹ بنے وا لو ں کو قا نو نی کا ر وا ئی کا سا منا کر نا پڑے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے گلیا ت کے لو گو ں کی سوختنی لکڑی کی ضرو رت کو جا ئز قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پورے ضلع میں غیر ضروری طور پر درخت کا ٹنے پر پا بندی عا ئد کی گئی ہے تا ہم مقا می لو گ اپنی نا گزیر ضرو رت کے تحت نئے پو دے لگا نے کی شرط پر ضلعی انتظا میہ سے لکڑی کا ٹنے کی اجا زت حا صل کر سکتے ہیں ۔فیا ض علی شا ہ نے بتا یا کہ ضلع میں دور دراز مقا ما ت پر کچہریا ں منعقد کی جا رہی ہیں اور ان میں جا ری کی جا نے وا لی ہدا یا ت یا اعلا نا ت محض زبا نی جمع خر چ نہیں ہے اور شکا یات گزارو ں کو مسا ئل کے حل میں پیش رفت سے با قاعدہ آگا ہ بھی کیا جا تا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ایک شکا یت کے جوا ب میں بتا یا کہ سو ل ہسپتا ل مو چی ڈھارا کو اپ گریڈ کر کے اس میں تو لیدی صحت کی سہو لیا ت چو بیس گھنٹے کر دی گئی ہیں اور ہسپتا ل میں اس وقت سا ت ڈا کٹرز اور تین لیڈی ڈا کٹرز تعنیا ت ہیں ،پو نے دو کروڑ رو پے کی نئی مشنیری فرا ہم کی گئی اور دو مزید ڈا کٹر عنقریب بھیجے جا ئیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے یو نین کو نسل سیر شر قی اور سیر غر بی کوپٹوار سر کل لو رہ میں شا مل کر نے کے خلا ف شکا یت اورگلیا ت میں شہری اور دیہی علا قوں کی ارا ضی کے لئے یکسا ں فیس کے فیصلے کی وا پسی کے مطا لبہ پر غور کر نے کا بھی یقین دلا یا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں