خواتین منشیات سمگلرز اور موبائل چور گرفتار

منگل 23 اکتوبر 2018 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سواریوں کے روپ میں دو خواتین منشیات سمگلرز کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی 8 کلو گرام چرس بر آمد کر لی گئی جبکہ ایک دوسری کارروائی کے دوران ہسپتال میں مریضوں اور تیمار داروں سے موبائل فونز چوری کرنے والے دو موبائل چوروں کو بھی گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ اعجاز خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ خواتین منشیات سمگلرز کسی بھی وقت منشیات سمگل کرنے کی کوشش کریں گی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پشتخرہ چوک ناکہ بندی کے دوران ایس ایچ او اعجاز خان نے سواریوں کے روپ میں منشیات سمگل کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کرکے لیڈیز پولیس کے زریعے ان کے قبضے سے 8 کلو گرام چرس اعلی کوالٹی بر آمد کرکے مزید تفتیش کے لئے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مدعی احمد گل ولد صابر گل سکنہ حیات آباد نے تھانہ حیات آباد پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ ایک بیمار کی تیمار داری کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آیا تھا جس کے دوران کسی نامعلوم ملزمان نے اس سے قیمتی موبائل فون چوری کر لیاہے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے دو ملزمان جان محمد ولد خیال محمد اور امجد ولد تاج محمد کو گرفتا ر کر لیا جن کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیا جبکہ ملزمان سے انٹاروگیشن کے دوران مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں