ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں سے 11,95,98,350 روپے سرکاری خزانے میں جمع

منگل 23 اکتوبر 2018 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس نے صوبہ بھر میں سال رواں کے دوران ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 4,51,457 عدد چالان دیئے۔ ان چالانوں کی مد میں مختلف نوعیت کے جرمانے عائد کئے گئے۔ جن سے قومی خزانے میں مجموعی طور پر 11,95,68,350روپے کی رقم جمع ہوئی۔تفصیلات کے مطابق روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے لیے مختلف قسم کے 65 عدد ٹریفک قواعد و ضوابط لاگو ہیں۔

ان قواعد کی پاسداری نہ کرنے والوں کو بلا امتیازچالان کیا جاتا ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اعلیٰ سرکاری افسران، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اور سنیٹرز بھی چالان کئے جاچکے ہیں۔ رواں سال سب سے زیادہ چالان نو پارکنگ (No Parking) کی خلاف ورزیوں پر دیئے گئے۔ اس ضمن میں خلاف ورزی کرنے والے 93,038 افراد پر جرمانہ عائد کرکے 1,86,07,600روپے ، 5,222 افراد پر غلط یوٹرن پر جرمانے عائد کرکے 10,44,400 روپے ، 2,686 افراد پر دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال کی خلاف ورزیوں پر 13,43,000 روپے ، 1,421 افراد پر کالے شیشے والی گاڑیوں کی خلاف ورزیوں پر 7,10,500 روپے، 18 سال سے کم عمر کے 686 ڈرائیورز پر 2,05,800 روپے، 517 افراد پر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزیوں پر 1,03,400روپے، 450 افراد پر ٹریفک پولیس کے اشاروں کی تعمیل نہ کرنے پر 2,25,000روپے اور 2,884 افراد رانگ وے کے استعمال پر جرمانے عائد کرکے 14,42,000 روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین سے آگاہی کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً بیشتر تعلیمی اداروں کے بچوں اور پبلک مقامات پر عوام میں شعور اُجاگر کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس افسران ریڈیو اور ٹیلی وژن پر بھی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے فوائد سے آگاہی مہم بھی چلا رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں