کوئی مائی کا لعل ملاکنڈ ڈویژن کے کسی بھی حلقے سے پچھلے دور میں منظور شدہ سوئی گیس منصوبوں کو ختم کرسکتا ہے،امیر مقام

سوات کے کئی دیگر علاقوں کیساتھ ساتھ سیدو شریف سے مرغزار تک سوئی گیس کی منظوری دی جاچکی ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام

پیر 12 نومبر 2018 21:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لعل ملاکنڈ ڈویژن کے کسی بھی حلقے سے پچھلے دور میں منظور شدہ سوئی گیس منصوبوں کو ختم کرسکتا ہے اور نہ پڑے سوئی گیس پائپس کو اپنی جگہ ہلا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں ومسوئی گیس کے منظور شدہ تمام منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا، سوات کے کئی دیگر علاقوں کیساتھ ساتھ سیدو شریف سے مرغزار تک سوئی گیس کی منظوری دی جاچکی ہے، بلوگرام سے اسلام پور تک18 کلومیٹر طویل 8انچ سوئی گیس پائپ موقع پر پہنچایا جا چکا ہے اور اسی منصوبے کا تمام فنڈ محکمہ سوئی گیس کو ریلیز کردی گئی ہے تاہم اس سلسلے میں متعلقہ محکمے نے جاب نمبر بھی جاری کیا ہے، لہذا موجودہ حکومت عوام کے سڑکوں پر نکلنے کے بغیر سوئی گیس منصوبے 30جون2019تک مکمل کرے اور تاخیری حربوں سے باز آجائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرغزار درہ کوکڑائی میں ڈسٹرکٹ کونسلر فضل معبود کے بھانجے کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد اسلام پور میں ڈسٹرکٹ کونسلر شاہ ولی خان کے حجرے پر عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کے پرواہ کیے بغیر جو اختیار عوام نے دیا تھانہ کے بغیر اس کی بدولت عوام کی بھر پور خدمت کی، اگر آئندہ بھی عوام نے خدمت کا موقع دیا تو ماضی کی طرح ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں