واٹرپراجیکٹس میں خوردبردکے الزام میں ایک اورملزم گرفتار

پیر 12 نومبر 2018 22:02

پشاور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے مبینہ طورپر"کلین ڈرنکنگ وارٹرفارآل "منصوبے میںخردبردکرنے والے اور قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچانے والے آئیڈل ہائیڈروٹیک کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرعبدالمعیدفاروقی کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سطح پرہریونین کونسل میںواٹرفلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کیلئے اپریل2006میںکلین ڈرنکنگ واٹرمنصوبے کاآغازکیاگیاتھاتاہم منصوبے کی تکمیل کیلئے وزارت صنعت ،پیداواراورخصوصی اقدامات نے وفاقی سطح پربولی،پری کوالیفی کیشن اورٹھیکیداروںکی انتخاب کیاتھااورمبینہ طورپرٹھیکیداروںکے انتخاب میںقوائد وضوابط کی خلاف ورزی کی تھی تھی۔

2007میں1159واٹرفلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کیلئے کلین ڈرنکنگ واٹرفارآل منصوبے کاٹھیکہ ملزم عبدالمعیدفاروقی،چیف ایگزیکٹیو آئیڈل ہائیڈروٹیک کودیاگیا۔

(جاری ہے)

ملزم عبدالمعیدفاروقی نے لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوااہلکاروںکی ملی بھگت سے 594ملین روپے کی جعلی بینک گارنٹی فراہم کی جس پرلوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوانے بھاری رقم ریلیزکی تھی۔یادرہے کہ قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوانے اسی سکینڈل میں آئیڈل ہائیڈروٹیک کے محمدرمضان شیخ اورلوکل گورنمنٹ کے چیف انجینئراصغرخان کوگرفتارکیاہے۔آج بروزمنگل ملزم عبدالمعیدفاروقی کاجسمانی ریمانڈحاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت میںپیش کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں