صوبائی وزیرامجدعلی کا بونیرمیں مزدورکی ہلاکت پراظہارافسوس

پیر 12 نومبر 2018 23:54

پشاور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات و معدنی ترقی ڈاکٹرامجد علی نے ضلع بونیر کے علاقہ بم پوخہ میں بائی خان ماربل کان میں ہونے والی سلائیڈنگ کے باعث ایک مزدور کے جان بحق اور دو مزدوروں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہو ںنے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدور بختیار ولد محمد جان کی مغفرت اور زخمی مزدور صاحبزادہ اور غفار کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں