ڈبگری گارڈن میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

پیر 12 نومبر 2018 23:55

پشاور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ڈبگری گارڈن میں بی آر ٹی سٹیشن کے قیام اور رش ختم کرنے کیلئے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں تعینات خاتون مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے ڈائریکٹر پی ڈی اے اور ریلوے حکام کے ہمراہ ڈبگری گارڈن ریلوے روڈ کے دکانوں کا دورہ کیا اور دکانوں کے باہر حدود کا معائنہ کیا مذکورہ دکانوں کی جگہ پر بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا سٹیشن واقع ہے جس کیلئے مطلوبہ روڈ کم پڑتا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت کا مسئلہ پیش آتا ہے اور ٹریفک جام معمول بن گیا ہے جس کیلئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے مذکورہ دکانوں کے باہر بنائے گئے عارضی تجاوزات کے خاتمے کی گزارش کی تھی جس کا جائزہ لینے کے لئے مذکورہ جگہ کا دورہ کیا جس پر کنٹونمنٹ بورڈ ‘ انجینئرنگ حکام اور ریلوے حکام گزارشات تیار کر کے پیش کرینگے جس کے بعد مذکورہ دکانداروں کو نوٹس جاری کیا جائیگا کہ دکانوں کے باہر عارضی تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کردیں بصورت دیگر مقررہ مدت ختم ہونے پر دکانوں کے باہر قائم عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے ایریا کو کلیئر کیا جائیگا جس میں کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں