ایس این جی پی ایل انتظامیہ 12گھنٹے اندر گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کرے، عبدالرحمان

منگل 13 نومبر 2018 19:01

پشاور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے ایس این جی پی ایل انتظامیہ کو شہر کے کمرشل صارفین کے کم گیس پریشر کا مسئلہ فوری طورپر حل کرنے کاحکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی تاجروں کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران شہر کے کمرشل صارفین خصوصاً تندور،سویٹس اینڈبیکرز یونٹس کو فراہم کی جانے والی گیس کے کم پریشر کامسئلہ نوٹس میں لایا جس پرانہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس این جی پی ایل کوہاٹ کے حکام کو 12 گھنٹے کے اندر اندر گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل کرنے کا حکم دیا اور اس سلسلے میں تعمیلی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔

تاجر برادری نے مذکورہ مسئلے کے فوری حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔ دریںاثناء اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نے ٹی ایم اے کوہاٹ کوشہر میں قائم غیر قانونی سوزوکی / پک اپ سٹینڈ فوری طورپر ختم کرنے اورکوہاٹ کے مین بازار کو ہرقسم کے غیر قانونی تجاوزات سے پاک کرنے کا بھی حکم دیا اور اس کے لئے ٹی ایم اے کو باقاعدہ ڈیڈ لائن دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں