خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھرکے کالجوں اورجامعات میں نسواراورتمباکونوشی کے استعمال پرمکمل پابندی عائدکردی

منگل 13 نومبر 2018 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھرکے کالجوں اورجامعات میں نسواراورتمباکونوشی کے استعمال پرمکمل پابندی عائدکردی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے اندرنسواراورسگریٹ نوشی پرپابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں میں لیکچر بھی دیے جائیں گے جبکہ سیمینار اور آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر کے تحت اجلاس میں پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام پابندی کو یقینی بنانے کیلئے تعلیمی اداروں کے کینٹین اور ٹک شاپس کا جائزہ لیں گے جبکہ پابندی کا اطلاق پرائیویٹ تعلیمی اداروں پربھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں