معاون خصوصی سائنس و ٹیکنالوجی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے قیام کی تعریف

ڈپٹی کمشنر پشاور نے محدودوسائل میں ضلع پشاور کو محفوظ بنانے کیلئے نمایاں قدم اٹھایا ہے، کامران بنگش

منگل 13 نومبر 2018 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس وٹیکنالوجی او ر انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے ضلعی ا نتظامیہ پشاور کی جانب سے شہر کے امن وامان کو بر قرار رکھنے کیلئے ڈسٹرکٹ روم کے قیام کو سراہا ہے اورکہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے محدودوسائل میں ضلع پشاور کو محفوظ بنانے کیلئے نمایاں قدم اٹھایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا دورہ کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاورعمران حامدشیخ نے مذکورہ کنٹرول روم کی آپریشنل کارکردگی اور افادیت کے بارے میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی کامران بنگش نے کنٹرول روم کے قیام کو شہرکی حفاظت اور امن وامان کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ کنٹرول روم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سلسلے میں درکار ضروری معاونت فراہم کی جائے گی اوراس کو ایک ماڈل کنٹرول روم میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ ضلعی انتظامیہ شہر کے حالات سے بروقت اگاہ ہوں اورامن وامان یقینی بنایا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں