پشاور،موٹر کار ، موٹر سائیکل لفٹر اور موبائل سنیچرز گروہ گرفتار

منگل 13 نومبر 2018 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے موٹر کار، موٹر سائیکل لفٹنگ اور موبائل سنیچنگ میں ملوث5ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے دومسروقہ موٹر کار ، ایک موٹر سائیکل ،ایک کیری ڈبہ، دو عدد رکشہ،5 موبائل فونزاور نقد رقم برآمد کرلی گئی ملزمان نے اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی اسامہ ولد شاہ پسند سکنہ جلالہ شیر گڑھ مردان نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس سے شیل پمپ رنگ روڈ پر کسی نامعلوم ملزم نے اسلحہ کی نوک پر موبائیل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مدعی غلام رسول ولد شہزاد گل سکنہ ترناب فارم نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ا س سے سٹی یورنیورسٹی کے قریب کسی نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے اسلحہ کی نوک پر دس ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے جن کی رپورٹ پر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے پہ در پہ وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے وقوعات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیاایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور کی سربراہی میں اے ایس پی فقیر آباد محمد شعیب اور ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد وارث خان اور SHOپہاڑی پورہ عبداللہ جلال نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان شاہ زیب ولد حکم خان ، ریاض ولد اسلم، عارف ولد غلام رسول، ثمین ولد نصراللہ اور دانش ولد عابد حسین کو گرفتار کر لیا جنہوں نے انٹاروگیشن کے دوران دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2 عدد موٹر کار، ایک عدد کیری ڈبہ، 2 عدد رکشہ اور 1 عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل سمیت 5 عدد سرقہ شدہ موبائل فون اور نقد رقم بھی بر آمد کرلی ہے ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ تفتیش کے دوران ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں