رشکئی اکنامک زون کی تکمیل سے صوبے میں تجارت و صنعت کو فروغ ملے گا عبد الکریم

منگل 13 نومبر 2018 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون حصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میںصنعت و تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔اور اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں رشکئی اکنامک زون کے حوالے سے قائم ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا معاون حصوصی نے زور دیا کہ رشکئی اکنامک زون صوبے میں صنعت وتجارت کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

اس لئے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی معاون حصوصی کو خیبر پختو نخوا اکنامک زون ڈوپلیمنٹ کمپنی KPEZDMCکے چیف ایگزیگیٹو افسیر نے اس موقع پر رشکئی اکنامک زون منصوبہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ رشکئی اکنامک زون کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیںبریفنگ میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیوپلمنٹ شہاب علی شاہ، سیکر ٹری صنعت عثمان یعقوب اور رشکئی اکنا مک زون کے فوکل پرسن صاحبزادہ سعید نے شرکت کی ۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی نے بتایاکہ یہ صوبے کا بڑاصنعتی منصوبہ ہے جوسی پیک کا حصہ ہے اور اِس کی تکمیل سے صوبے میں معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگا رکے مواقع ملیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں