پشاور،موٹر کار سرقہ کرنے کے بعد پارٹس کی شکل میں سمگل کرنے والے ملزمان گرفتار

منگل 13 نومبر 2018 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے موٹر کار سنیچنگ کے بعد پارٹس کی شکل میں دوسرے شہروں کو سمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹر کار کی پارٹس برآمد کرلیا گیا ملزمان کے مطابق شہر کے مختلف جگہوں سے موٹر کار بذور چھین کر پارٹس کی شکل میں ملک کے دوسرے شہروں کو سمگل کرتے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی محمد فیاض ولد نور زمان سکنہ کوہاٹ روڈ ٹیلہ بند نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کسی نامعلوم ملزمان نے اس سے اسلحہ کی نوک پر موٹر کار نمبر IDM/3475 بذور چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل رحیم حسین خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ خان کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جس نے گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروئی کرتے ہوئے چار ملزمان رضا خان ولد امیر زادہ سکنہ قمر دین گڑھی،محمد ولی ولد ثمر گل،تاج ولی ولد نصاب گل ساکنان ارمڑ اور شیر علی ولد عبدلارشید سکنہ ترناب کو گرفتار کرلیا جنہوں نے دوران انٹاروگیشن اعتراف کرتے ہوئے بیان کیا کہ اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں چھین کر پارٹس کی شکل میں ملک کے دوسرے شہروں کو منتقل کرتے ہیں جن کی نشاندہی پر مسروقہ موٹر کار پارٹس کی شکل میں برآمد کر لیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ تفتیش کے دوران ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے اسی طرح ایک اور اہم کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سوزوکی پک اپ نمبر LET/4017 اور ٹرک نمبر 661سے 105 بوری چائے، غیر ملکی کپڑا، سپئر پارٹس، سلنسر،بریک آئل،اور دیگر متفرق نان کسٹم پیڈ سامان بر آمد کرکے سرکاری خزانہ کوکسٹم ڈیوٹی کی مد میں لاکھوں روپے نقصان سے بچا لیا گیا بر آمد شدہ سامان قانونی چارہ جوئی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دی گئیں ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں