جامشیرخان کے کیس میں نیب نے 39.80ملین روپے کی پلی بارگین کی منظوری دیدی

منگل 13 نومبر 2018 23:21

پشاور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) رنگ روڈکے اردگرد سرکاری طورپراراضی کی خریداری میں خور برد کرنیوالے جامشیرخان کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے 39.80 ملین روپے کی پلی بارگین کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا (اس وقت کی صوبہ سرحد) نے پشاورکے اردگردرنگ روڈ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم اراضی کے حصول کاعمل1994ء میںشروع ہوگیاتھااورموضع محل لالااحمدمیںفی مرلے کا تعین5,772/25جبکہ موضع محل سالو میں3,805/50روپے پرفی مرلے کاتعین کیاگیاتھا۔

مبینہ طورپر جامشیر خان(مرحوم) نے دیگرساتھیوںاورریونیواہلکاروںکی ملی بھگت اورشراکت سے اراضی حصول کے قبضے کے عمل میںتاخیرکرکے اراضی کی قیمت میںحدسے زیادہ اضافہ کیاتھاجس کے باعث قومی خزانے کوبھاری نقصان ہوا۔ یادرہے کہ جامشیرخان (مرحوم)کے وارثان نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کوپلی بارگین کی درخواست دے رکھی تھی جسے منظورکرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں