ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے زیراہتمام ٹورسٹ گائیڈز کیلئے ٹریننگ کا انعقاد،

مختلف علاقوں سے 25 ٹورسٹ گائیڈ کی شرکت

منگل 13 نومبر 2018 23:21

پشاور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز کے زیراہتمام خیبرپختونخوا کے مختلف ٹورسٹ گائیڈز کو ٹریننگ دینے کا اہتمام کیا گیا ، پہلے مرحلے میں ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے چترال میں 7روزہ ٹریننگ منعقد ہوئی جس میں سوات ، چترال ، کمراٹ اور دیگر اضلاع سے ٹورسٹ گائیڈ نے حصہ لیا، ٹورسٹ گائیڈ کو جدید طریقوں سے ٹورسٹ کو ان علاقوں کی جانب متوجہ کرنے کی تربیت فراہم کی گئی ، ٹریننگ کے پہلے چار روز ٹورسٹ گائیڈ کو مختلف لیکچر کے ذریعے ٹریننگ دی گئی جبکہ باقی تین روز مختلف سیاحتی مقامات پر فزیکل ٹریننگ دی گئی جس میں ٹینٹ ویلیج کا قیام ، سیاحوں کی مکمل رہنمائی فراہم کرنا، سیاحتی مقامات کی معلومات ، ان کے بارے میں آگاہی اور دیگر شامل تھا ، تاکہ صوبے کی جانب رخ کرنے والے سیاحوں کی بہترین انداز میں رہنمائی کیلئے یہ ٹورسٹ گائیڈاپنی خدمات فراہم کرسکیں، ٹریننگ میں مختلف اضلاع سے 25 ٹورسٹ گائیڈ نے شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں