تھیلیسیمیا ہسپتال میںرسرچ سنٹر بنانے کا بھی فیصلہ کیاہے‘ محمدحلیم

بدھ 14 نومبر 2018 14:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) فلاحی ادارہ فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ غریب بچوں کے علاج کیلئے اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے بننے والے ایشیا کے سب سے بڑے تھیلیسیمیا ہسپتال میں تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور خون کی دوسری مہلک بیماریوں کے علاج اور روک تھام کیلئے ریسرچ سنٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں فرنٹیئرفائونڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور کا دور ہ کرنیوالییونیورسٹی طلباء کوبریفنگ کے دوران کیا ۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تھیلیسیمیا مرض میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکاہے۔ فرنٹیئر فائونڈیشن کے تین مراکز پشاور، کوہاٹ اور سوات میں تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا کی3500سے زائد غریب بچوںکا مفت علاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں