صوبے میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں زمینداروں اور مویشی پال لوگوں کے مسائل کو بروقت حل کیا جارہا ہے،محب اللہ

بدھ 14 نومبر 2018 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ولائیوسٹاک محب اللہ خان نے کہاہے کہ صوبے میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں زمینداروں اور مویشی پال لوگوں کے مسائل کو بروقت حل کیا جارہا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ ماہرین صوبہ بھر کے زمینداروں کو جدید تکنیک سے روشناس کریں تا کہ مطلوبہ اہداف حاصل ہوسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں لائیوسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک شوکت علی یوسفزئی ،ڈائریکڑ جنرل لائیوسٹاک توسیع ڈاکٹر شیر محمد، ڈی جی ریسرچ مرزا علی خان ،ڈی جی فشریز خسرو کلیم ،ڈی جی واٹر منیجمنٹ خورشید خان، ڈی جی ایکریکلچر انجینئرنگ محمود جان بابر،ڈی جی سائل کنزرویشن ظہور خٹک ،پاکستان وٹرنری ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حبیب خان ،لائیو سٹاک فارمر ایسوسی ایشن کے صدر آصف اعوان ،جنرل سیکرٹری ثریا شہاب، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر غفران اللہ، احمد کمال خان، زمینداروں کے نمائندوں اور محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پشاور میںعنقریب منعقد ہونے والے کنونشن کے انتظامات ، اس کے اہداف کے حصول اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس کنونشن کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے اور اسے زمینداروں کے لئے مستفید بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں