ضلع انتظامیہ کوہاٹ کی کٹھہ جنگ سول چینل پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

بدھ 14 نومبر 2018 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزاد ہ سمیع اللہ نے ایس ڈی او ایریگیشن کے ہمراہ کالج ٹاؤن ایریا میں کٹھہ جنگ سول چینل پرجاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اورمتعلقہ حکام کوہنگامی بنیادوں پر ا سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔تعمیراتی کام میں کٹھہ جنگ سول چینل کے دونوں اطراف میں ریٹینگ والز اورکلوٹس کی تعمیراورنالی کے دونوں جانب فننسگ لگانا بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

منصوبے پرمحکمہ ایریگیشن کام کررہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کررہی ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام پر واضح کیا کہ کام میں تاخیر کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اورکام کے معیار پرسمجھوتہ کئے بغیر مفاد عامہ کے اس منصوبے کی بروقت تکمیل ہر صورت میں یقینی بنائے جائے گی۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ بروقت مکمل نہ کرنے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں