اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کی جرما میں زیرتعمیر احمد فراز پارک پر کام تیز کرنے کی ہدایت

بدھ 14 نومبر 2018 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء)جرما کوہاٹ میں زیرتعمیر احمد فراز پارک کی تعمیرپر کام کی رفتارکاجائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکو ہدایت کی کہ وہ سائٹ کا خود دورہ کریں اوراس سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کریں۔

اسی طرح محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ منصوبے کا ریوائز پی سی ون فوری طورپرتیار کرکے اگلے اجلاس میں پیش کریں ۔اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا تھا کہ عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی خواہش ہے کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں