خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک کا احسان اللہ خان اور ریسرچ اسسٹنٹ و فیلڈ ورکر کی اموات پر افسوس کا اظہار

جمعرات 15 نومبر 2018 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے ایوان زراعت کے صدر احسان اللہ خان اور بٹہ کنڈی ناران کے ریسرچ اسسٹنٹ و فیلڈ ورکر کی اموات پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے متوفیان کی بخشش اور ان کے پسماند گان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں