نیب خیبر پختونخوا کی کارروائی‘ غیر قانونی الحرم ماڈل ٹائون پشاور میں عوام کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث 2 افرادگرفتار

جمعرات 15 نومبر 2018 19:47

پشاور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) نیب خیبر پختونخوا نے غیر قانونی الحرم ماڈل ٹائون پشاور میںعوام کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث دو افرادکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق نہاد علی اور انجم شہزاد مبینہ طورپر غیر قانونی الحرم ماڈل ٹائون پشاور میں عوام کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈپر گرفتار کرلیا گیا ‘ ملزمان نے ناجائز پیسہ کمانے کی چکر میں عوام سے وعدہ کیاتھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں وہ پارک‘ کھیل گرائونڈ، سکول، کمیونٹی ہال وغیرہ جیسے سہولیات فراہم کرے گاتاہم ملزمان نے وعدہ خلاف ورزی کرتے ہوئے مذکورہ سہولیات فراہم نہیں کی اور زمین کوصرف رہائشی اور تجارتی پلاٹوںکیلئے استعمال میں لاتے ہوئے مذکورہ زمین کوسائٹ ڈیولپمنٹ قوانین کی خلاف ورزی کرکے فروخت کیا۔

ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے پتہ چلا کہ الحرم ماڈل ٹاؤن کی انتظامیہ متعلقہ حکام سے اجازت / این او سی حاصل کرنے کے بغیر غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ سکیم کام کر رہی تھی۔نیب ملزمان کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے احتساب عدالت پشاور کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں