وزیرِ معدنیات ڈاکٹر امجد علی کا چراٹ سیمنٹ فیکٹری ضلع نوشہرہ کا دورہ

جمعرات 15 نومبر 2018 23:44

پشاور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وزیرِ معدنیات خیبر پختونخواہڈاکٹر امجد علی نے ضلع نوشہرہ میں واقع چراٹ سیمنٹ فیکٹری کا دورہ کیا۔ انکے ہمراہ چیف انسپکٹر آف مائینز انجنئر فضل رازق، ڈائرکٹر پلاننگ انجنئیر فضل حسین، ڈائیرکٹر ٹریننگ مجاہد علی شاہ اور ڈپٹی چیف انسپکٹر آف مائینز میاں فاروق اقبال اور فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹرانجنئیر حیات الرحمٰن بھی تھے۔

دورے کے دوران چراٹ سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ نے فیکٹری کے مختلف اُمور کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اس دوران اُن کو سیمنٹ فیکٹری اور کوائری کا تفصیلی معائینہ کرایا گیا۔ فیکٹری انتظامیہ نے اُن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا وزیرِ معدنیات نے اُن کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

وزیرِ معدنیات نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ میں واقع تمام سیمنٹ فیکٹریز کے منتظمین کا ایک اجلاس عنقریب بلایا جائیگا۔

جس میں ان کے مسائل کے علاوہ صوبے کو ٹیکس کی مد میں مختلف محصولات (رائلٹی اور ایکسائز ڈیوٹی) اور دیگر ٹیکس کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا جائیگا۔وزیرِ معدنیات نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ سیمنٹ فیکٹریوں کے علاوہ نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے والوں کی حوصلہ افزائی کیجائیگی تاکہ سیمنٹ سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کو مذید فروع دیا جاسکے جوکہ صوبے کو مستقل آمدنی کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں روزگار کی فراہمی میں مدد و معاون ثابت ہو۔ وزیرِ موصوف نے مزیدکہا کہ صوبہ کے شعبہ معدنیات کی ترقی کیلئے مزیداقدامات کئے جارہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں