ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے آئندہ پانچ سالوں کیلئے تیار ہونے والے منصوبوں کی تفصیلات طلب
جمعرات 15 نومبر 2018 23:44
(جاری ہے)
یہ احکامات اُنہوںنے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں بارویں ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ کے حوالے سے ایک اجلاس کے دوران دیئے۔
اجلاس میں وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر اطلا عات شوکت یوسفزئی، صوبائی ترجمان اجمل وزیر کے علاوہ چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش، انرجی اینڈ پاور سیکرٹری سلیم اور ایڈوائز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو صوبے میں جاری تمام مائیکرو ہائیڈل پاور پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ کو گزشتہ اجلاسوں میں فیصلوں پر احکامات اور اُن پر پیش رفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈکے پانچ سالہ منصوبوںکی تفصیل سے آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیر قیادت کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جس میں سیکرٹری انرجی اینڈ پاوراور محکمہ خزانہ مل بیٹھ کر ان پانچ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیز تر بنائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ ایک لائحہ عمل وضع کرے کہ پہلے مرحلے میں ہی یہ 356 مائیکرور ہائیڈل پاور پراجیکٹ میں جو منصوبے تکمیل کے قریب ہیں انہیں آئندہ تین مہینوں میں مکمل کریں اور مقامی کمیونٹی کے ذریعے چلانے بشمول انتظام و انصرام کا مکمل بندوبست کے ذمہ دار ہوں گے ۔ اجلاس میں انرجی اینڈ پاور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جو پراجیکٹ اے ڈی پی سے شروع اور مکمل کئے گئے ہیں جنہیں نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کیلئے تیار ہیں جو صوبے کے وسائل میں اضافے کا باعث بنے گا ، جس پر کیبنٹ سے منظوری کے بعد عمل درآمد بھی شروع کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تین مہینوں تک پہلے مرحلے والے 356 مائیکرور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس مکمل کئے جائیں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے اس بات پر برہمی ظاہر کی کہ اب تمام مائیکرو ہائیڈرو پراجیکٹس کیوں مکمل نہیں ہوئے اور تنبیہ کی کہ آئندہ اس قسم کے تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں ۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ ہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ کی میٹنگ کم ازکم سال میں دوبار بلائی جائے اور سی ای او (PEDO) کنٹریکٹر کے حوالے سے جو سزائیں وغیرہ ہے اُن کے نفاذ کو کنٹریکٹ کے قواعد وضوابط کے مطابق عملی جامہ پہنائے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گورنرخیبرپختوا حاجی غلام علی سےآل خیبرپختونخواٹیچرزایسوسی ایشن کے 8 رکنی نمائندہ وفدکی ملاقات
تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں نوجوانوں کیلئے لازم و ملزوم ہیں،گورنرحاجی غلام علی
eوزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سیاحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سیاحت ..
۔ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیاں تقاضا کرتی ہے کہ ہمیں نہ صرف تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ..
۹خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت محکمہ ماحولیات کا اعلیٰ سطحی ..
‘خیبرپختونخوا میں کسٹم اہلکاروں پردہشت گرد حملوں کے بعد پولیس حکام نے کسٹم اہلکاروں کی رات گئے ناکا ..
k پاک چین دوستی ہم سب کے لئے باعث فخر ہے،مشال یوسف زئی
معاون خصوصین برائے بہبود آبادی نملک لیاقت علی خان کی زیر صدارت بہبود آبادی کے حوالے سے علمائے کرام ..
5آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان اور چیف کیپٹل پولیس اشفاق انور کے ویژن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ..
‘سوات: ڈی پی او سوات ڈاکٹر ذاہد اللہ خان کا سرکل مٹہ کا دورہ، ایس ڈی پی او مٹہ اور جملہ سرکل ایس ایچ اوز ..
-خیبرپختونخوا میں بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف کارروائیاں جاری
محکمہ ایکسائز پولیس کی ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کے ساتھ ضلع خیبر میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 200 کنال پر ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس