خیبرپختونخوابیوروکریسی میں اکھاڑپیچھاڑ،21سرکاری افسروں کی تقرری وتبادلے

جمعرات 15 نومبر 2018 23:59

پشاور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء)خیبرپختونخواحکومت نے بیوروکریسی میں اکھاڑپیچھاڑکرکی21سرکاری افسروں کی تقرری وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری زکوٰة عشر و سوشل ویلفیئر فریحہ پال کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد ادریس کو سیکرٹری زکوٰة عشر و سوشل ویلفیئر تعینات کردیا گیامحمد ضیاء الحق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، محمد ایاز ایم ڈی پختونخوا پروکروٹمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، مسعود یونس سپیشل سیکرٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ اورنجیب الرحمن ڈی جی پروونشل ہاوسنگ اتھارٹی تعینات کیاگیاہے اسی طرح ڈی سی کوہاٹ خالد الیاس اورڈی سی بٹگرام فضل خالق کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مطیع اللہ خان ڈی سی کوہاٹ ، شاہجہان ڈپٹی کمشنر کولائی پالاس تعینات کردیاگیاہے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد کو ڈیپارٹمنٹ اورڈپٹی کمشنرلکی مروت محمد کبیر کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،علاوہ ازیں جہانگیر اعظم وزیر ڈپٹی کمشنر لکی مروت، شاہد محمود کوآرڈینیٹر چیف سیکرٹری آفس ،اقبال حسین ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، افتخار عالم ڈپٹی کمشنرز ضلع مہمند،ارشد قیوم برقی ڈپٹی کمشنر بٹگرام اورجمشید خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع خیبرتعینات کیاگیاہے اسی طرح ڈپٹی کمشنر کولائی پالاس فرحت اللہ خان اورایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنرخیبر حکمت اللہ وزیر کو بھی اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق مذکورہ تقرر و تبادلوں کے بعد سے مزید پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں