خیبرٹیچنگ ہسپتال کے واقعے کی تحقیقات کیلئے چاررکنی کمیٹی تشکیل

جو عناصر بھی ملوث ہے وہ بچ نہیں پائیں گے،وزیرصحت ہشام انعام اللہ نے واقعے کانوٹس لے لیا

جمعرات 15 نومبر 2018 23:59

پشاور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) خیبرٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ روز ذیابیطیس کے مریض کومبینہ طور پر کینولہ غلط طریقے سے لگانے پر مریض کی حالت بگڑ گئی جسے آئی ئی سی یو شفٹ کردیا گیا دوسری جانب وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔

(جاری ہے)

وزیرصحت ڈاکٹر ہشام نے میڈیکل ڈائریکٹر خیبرٹیچنگ ہسپتال کو فون کرتے ہوئے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا انہوںنے واقعہ سے متعلق چار رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے رپورٹ 24گھنٹے میں طلب کرلی صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ جو عناصر بھی ملوث ہے وہ بچ نہیں پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں