شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ورثاء کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے شہید پیکیج کا اعلان

شہید طاہر داوڑ ،محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، 60 سالہ ریٹائرمنٹ تک ان کی اہلیہ کو ان کی تنخواہ دی جائے گی، ایک بیٹے کو اے ایس آئی بھرتی کیا جائے گا جبکہ شہید کے بچوں کو تعلیم کے لئے سکالر شپ بھی دی جائیں گی،صوبائی وزیر اطلاعات

جمعہ 16 نومبر 2018 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کے ورثاء کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے شہید پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں مالی امداد اور پلاٹ شامل ہے صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید طاہر داوڑ ،محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ان کی 60 سالہ ریٹائرمنٹ تک ان کی اہلیہ کو ان کی تنخواہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیٹے کو اے ایس آئی بھرتی کیا جائے گا جبکہ شہید کے بچوں کو تعلیم کے لئے سکالر شپ بھی دی جائیں گی۔وزیر اطلاعات نے مزید بتایاکہ شہید کی بیوہ اور ان کے بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہو ںنے کہاکہ طاہر داوڑ، بہادر پولیس آفیسر تھے۔ ان کا خاندان محب وطن ہے اور حکومت بھی ان کے خاندان کو تنہا نہیںچھوڑے گی۔ شہید کے بچوں کا پورا پورا خیال رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ طاہر داوڑ کی شہادت میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اسلام آباد اور خیبر پختونخوا پولیس تحقیقات کر رہی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں