شہید ایس پی طاہر داوڑ کا واقعہ موجودہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،امیرمقام

مدینہ کی ریاست کی مثالیں دینے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ عام شہری کی مال و جان کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا واقعہ موجودہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،مدینہ کی ریاست کی مثالیں دینے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ عام شہری کی مال و جان کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تبدیلی سرکار میں ایک ایس پی اس طریقے سے اغواء اورشہیدکیاجاسکتا ہے تو عام شہری کا کیا حال ہوگا، موجودہ حکومت رات کو نیند نہ آنے کی ذمہ داری بھی گزشتہ حکومت پرڈال دیتی ہے۔

انہوںنے مطالبہ کیا کہ افغان اورپاکستان حکومت ملکر قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قراروقعی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے اللہ کے حضورشہیدایس پی طاہرداوڑکی بلنددرجہ اورلواحقین کوصبروجمیل سے یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعاکی۔انہوںنے کہاکہ متاثرہ خاندان کے غم میںبرابرکے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں