اقراء سکول گڑھی قمردین پشاورمیں فن فیئرمیلہ کاانعقاد

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:24

پشاور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) اقراء سکول گڑھی قمردین پشاورمیں فن فیئرمیلہ کاانعقاد کیاگیا۔پروگرام میں پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی کے ممبرفضل اللہ دائودزئی،ممبرصوبائی اسمبلی صومی فلک نیاز اور ایم پی اے رابعہ بصری نے فن فیئرمیلہ کی پذیرائی کی اور بچوں کی جانب سے تیارشدہ سٹالز کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایک شاندارتقریب سے مہمان خصوصی فضل اللہ دائودزئی ،صومی فلک نیاز اور رابعہ بصری نے کہاکہ اس طرح کی تقریبات نے طلباء وطالبات کے ذوق میں اضافہ اور ان کی صلاحیتوں کوابھارنے کا موقع ملتاہے ادارہ کے پرنسپل شاہدولی خٹک نے ادارہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اورانکے علاوہ ذاورخان ہوپ،ظفراقبال بھی موجودتھے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کریں اورانہیں درپیش مسائل پرتوجہ دے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں