وزیراعلی خیبرپختونخوا کا تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبد الوہاب کے انتقال پر اظہارافسوس

اتوار 18 نومبر 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمو دخان نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا عبد الوہاب کے انتقال پر انتہائی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میںوزیراعلیٰ نے مرحوم کی علمی اور دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ واشاعت میںصرف کی ۔ مرحوم کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ اُنہوںنے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا بھی کی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں