پشاور، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین اور پوری دنیا کی انسانیت کے لئے رحمت اللعالمین ہیں،شوکت علی یوسفزئی

ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ

اتوار 18 نومبر 2018 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین اور پوری دنیا کی انسانیت کے لئے رحمت اللعالمین ہیں۔ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، موجودہ حکومت کی سوچ واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ،ْ کی پیدائش کے دن پر چھٹی اور صوبے میں سودی نظام کا خاتمہ کیا گیا اور قرآن شریف کو با ترجمہ تعلیمی نصاب میں شامل کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ہال میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملک بھر سے جید علماء اور عمائدین نے شرکت کی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور انشاء اللہ یہ ملک قائم رہے گا انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ہم دینی علماء اور عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں یہ جمہوری ملک ہے یہاں تبدیلی ووٹ سے آتی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ کرپٹ عناصر کو ووٹ نہ دیں اگر حکمران اپنے اثاثے بنانے لگیں تو ملک کیسے ترقی کرے گا اس لئے مخلص اور اچھی قیادت کو موقع دینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کا پیغام کل کائنات کے لیے مشعل راہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبوت سے پہلے بھی امانت و دیانت کا پیکرتھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں