کھیلوں کے فروغ سے ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں آتا ہے،مشتاق غنی

پیر 19 نومبر 2018 21:48

کھیلوں کے فروغ سے ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں آتا ہے،مشتاق غنی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) کھیلوں کے فروغ سے ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں آتا ہے اور نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے دور رہتی ہے، ان خیالات کا اظہار سپیکر خیبر پختون خوااسمبلی مشتاق احمد غنی نے طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں منعقد کردہ انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اپنی تقریر میں کیامشتاق غنی نے کہا کہ ہمارے سابقہ دورِ حکومت میں بھی نوجوان نسل کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل و تفریح کے لیے خصوصی پروگرامز شروع کیے گئے تھے، ہماری صوبائی حکومت نے گزشتہ 5 سالوں میں 110 گراؤنڈز کے علاوہ کئی اضلاع میں انڈور جمنیزیم تعمیر کیے جبکہ مذید بنائے جا رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہو کیونکہ ملک کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر صوبائی اسمبلی نے فائنل میچ کی فاتح ٹیم پشاور ریڈ کلب کو خصوصی مبارکباد دی اور رنر اپ ٹیم ٹانک کلب کی خصوصی حوصلہ افزائی کی. تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اس ٹورنمنٹ کے سپانسر نیشنل بینک آف پاکستان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات ہر شہر میں ہونی چاہیے اس سے نوجوانوں میں مقابلے اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو صحت مند سرگرمیوں میں وقف کرتے ہیں.مشتاق غنی نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں خیبر پختون خواحکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور اپنے اس پانچ سالہ دور میں ہم مزید اس شعبے کو مضبوط کریں گے اس سے نہ صرف ایک صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوگا بلکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور کرکے جرائم کی طرف راغب ہونے سے بچایا جا سکتا ہی.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں