لینڈکمپیوٹرائزیشن منصوبے کے عملے کو تمام ترتکنیکی مدد فراہم کی جائے گی‘ کامران بنگش

پیر 19 نومبر 2018 23:20

پشاور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس ، ٹیکنالوجی و انفارمشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹر ائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی غرض سے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی بورڈ آف ریوینو کے ساتھ بھر پور معاونت کرے گا اور لینڈکمپیوٹرائزیشن منصوبے کے عملے کو تمام ترتکنیکی مدد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے متعلقہ حکام بورڈ آ ف ریوینو کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن پراجیکٹ ٹیم کیساتھ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی غرض سے مہینے میں دو مرتبہ میٹنگ منعقد کیا کریںگے اور اس سلسلے میں کارگردگی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کو ارسال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش نے جاپان کے سرکاری دورے سے وطن واپسی پر پیر کے روز محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام کو اسی سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے لینڈ کمپیو ٹرائز یشن کے عمل میں متعلقہ پراجیکٹ کیساتھ معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں لینڈ کمپیوٹرائز یشن کے جائزہ اجلاس میں خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو بورڈآف ر یونیو کیساتھ بھر پور تکنیکی معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ معاون خصوصی نے اس حوالے سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ زمینوں کی کمپیوٹرائزیشن منصوبے سے صوبہ بھر کی تمام لینڈریکارڈ کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا دستیاب ہو سکے گا اور عوام کو اراضی کے انتقالات میں پرانے روایتی طریقہ کار کے بجائے آسان اور کمپیوٹرائز نظام کے تحت تمام لینڈ ریکارڈ دستیاب ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں